اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیر اطلاعات آزاد کشمیر راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ کشمیری مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کو نہیں مانتے، بہادر کشمیری بھارت کو شکست دیں گے۔ یوم استحصال کے موقع پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ہر حال میں جاری …
لاکھ بھارتی فوجی کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں وزیر اطلاعات آزاد کشمیر راجہ مشتاق منہاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیر اطلاعات آزاد کشمیر راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ کشمیری مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کو نہیں مانتے، بہادر کشمیری بھارت کو شکست دیں گے۔ یوم استحصال کے موقع پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ہر حال میں جاری رہے گی، مودی سفاکانہ سوچ کا حامل دہشت گرد ہے۔ مشتاق منہاس نے کہا کہ کشمیریوں نے مودی کی فسطائی سوچ کو مسترد کر دیا ہے، 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوج کشمیریوں کی املاک کو تباہ کر رہی ہے۔ مشتاق منہاس نے کہا کہ بہادر کشمیری ہندوستانی فوج کو شکست دے کر رہیں گے، کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے، شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔








