اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل کر کے دم لیں گے، آج متحد ہو کر دنیا کو ایک پیغام دینا چاہتے ہیں، پاکستان کسی صورت کشمیریوں کو فراموش نہیں کرے گا، کشمیر تکمیل ہندوستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور تکمیل پاکستان ہمارا مشن ہے۔ بدھ کو ایوان بالا …
ہم کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل کر کے دم لیں گے، ڈاکٹر بابر اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل کر کے دم لیں گے، آج متحد ہو کر دنیا کو ایک پیغام دینا چاہتے ہیں، پاکستان کسی صورت کشمیریوں کو فراموش نہیں کرے گا، کشمیر تکمیل ہندوستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور تکمیل پاکستان ہمارا مشن ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر بابر اعوان نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان بھارت کی طرف سے ایک سال قبل اپنے آئین میں کی گئی ترمیم کے بعد بھارتی قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مکمل لاک ڈائون اور کشمیریوں پر بہیمانہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نسل کشی کی صورتحال کو زیر بحث لائے۔ تحریک پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم کشمیر کے عوام اور کاز سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، آج ہم متحد ہو کر ایک پیغام دینا چاہتے ہیں، ہم بین الاقوامی برادری اور اداروں کو جگانے کے لئے بھی پیغام دے رہے ہیں جو سو رہے ہیں، پاکستان کسی صورت کشمیریوں کو نہیں بھولے گا، ہم اپنے عوام کو بھی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم قومی مقاصد کے لئے متحد ہیں، پاکستان نے کشمیر جانے والے سارے راستوں کو شاہراہ سری نگر کہلائیں گے، ہم کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل کر کے رہیں گے، بھارت سرزمین بے آئیں ہے، اس کے بانیاں نے سکھوں کے ساتھ ڈنڈی ماری اور انہیں بھی ہندو ہی قرار دیا، بھارت نے پیغام دیدیا کہ وہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی قراردادوں اور چارٹر کو تسلیم نہیں کرتے، ہم نے پاکستان کا نیا نقشہ جاری کر دیا ہے، وہ نقشہ پارلیمان سے بھی منظور ہو گا، کابینہ نے اس کی متفقہ منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم ہندوستان کا نا مکمل ایجنڈا جو تکمیل پاکستان کا ایجنڈا ہے اسے ہم نے مکمل کر دیا ہے، جموں و کشمیر، لداخ، سرکریک، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا ہے، جونا گڑھ پر بھارت نے قبضہ کیا ہے، اب جس فورم پر بھی گفتگو ہو گی پاکستان کے مکمل نقشے کے مطابق ہو گی۔








