” یوم استحصال ِکشمیر” کی مرکزی تقریب کچہری چوک سیالکوٹ میں منعقد وزیر اعظم عمران خان نے کشمیری عوام کے سفیر بننے کا حق ادا کیا ہے، عثمان ڈار

سیالکوٹ ۔ 05 اگست (اے پی پی) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام '' یوم استحصال ِکشمیر'' کی مرکزی تقریب کچہری چوک سیالکوٹ میں منعقد ہوئی۔معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان عثمان ڈار، صوبائی وزیر خصوصی تعلیم چوہدری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، ڈی پی او کیپٹن(ر) مستنصر فیروز ، صدر ایوان صنعت وتجارت ملک محمد اشرف، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید نجم گیلانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ …

سیالکوٹ ۔ 05 اگست (اے پی پی) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ” یوم استحصال ِکشمیر” کی مرکزی تقریب کچہری چوک سیالکوٹ میں منعقد ہوئی۔معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان عثمان ڈار، صوبائی وزیر خصوصی تعلیم چوہدری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، ڈی پی او کیپٹن(ر) مستنصر فیروز ، صدر ایوان صنعت وتجارت ملک محمد اشرف، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید نجم گیلانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کریم بخش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں رفیق احسن، وائس چیئرمین ضلعی امن کمیٹی اصغر علی چیمہ ، احمد سعید منج (سب رجسٹرار)،سی او میونسپل کارپوریشن فیصل شہزاد، سی ای او ایجوکیشن یونس وڑائچ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چوہدری، ڈی ڈی کالجز اقبال کلویا سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد و خواتین تقریب میں شریک ہوئیں۔ تقریب کے آغازپر سائرن بجا کر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ قومی ترانہ کے بعد کشمیری ترانہ بھی پڑھا گیا۔ تقریب کے شرکاء نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھیں تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایس اے پی ایم عثمان ڈار اور صوبائی وزیر چوہدری محمد اخلاق نے کہاکہ پاکستانی عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیری عوام کے سفیر بننے کا حق ادا کیا ہے اور کشمیر کا مقدمہ جرأت اور بہادری سے اقوام عالم کے سامنے پیش کیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گاجب تک انہیں آزادی نصیب نہیں ہوجاتی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی عوام پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ اور اقوام متحدہ میں منظور شدہ قرار داد عالمی برداری کے ضمیر پر ایک بوجھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو گذشتہ366دن سے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کرکے بھارت نے جس سفاکی اور ظلم کا مظاہرہ کیا ہے اس سے اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ کشمیری عوام کا اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے استصواب رائے کا اختیار دیا جانا چاہیے۔ صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ ملک محمد اشرف، صدر بار ایسوسی ایشن سید نجم الحسن گیلانی اور وائس چیئرمین ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہر پاکستان اپنے تن من اوردھن کی بازی لگانے سے گریز نے کریگا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور غلامی کے اندھیرا چھٹ جائے گا۔ بعد ازاں کچہری چوک (مظفرآباد) تا چوک علامہ اقبال (سرینگر) تک مہمانوں اور شرکاء ریلی نے مارچ کیا۔ ریلی کے شرکاء میں اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔یوم استحصال کشمیرکو منانے کیلئے شہر بھر کی سڑکوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسٹیمرز اور بینرز آویزاں کئے گئے۔ تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔