کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تاریخ رقم کر رہے ہیں،سینیٹر شہزاد وسیم

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، بھارت انتہا پسند اور روگ سٹیٹ بن چکا، پاکستان کا تشخص امن پر یقین رکھنے والے اور ذمہ دار ملک کے طور پر ابھرا ہے، بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا، پاکستان کی قیادت کشمیریوں کا موقف لے …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، بھارت انتہا پسند اور روگ سٹیٹ بن چکا، پاکستان کا تشخص امن پر یقین رکھنے والے اور ذمہ دار ملک کے طور پر ابھرا ہے، بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا، پاکستان کی قیادت کشمیریوں کا موقف لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ آج سینیٹ کے خصوصی سیشن کا انعقاد خاص موقع پر کیا گیا ہے۔ آج صدر پاکستان بھی 1998ءکے بعد پہلی بار اس ایوان میں خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہ اکہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کیا جا رہا، ہندوﺅں کو آباد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنا ہے، کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل کا درجہ اختیار کر چکا ہے، طویل لاک ڈاﺅن اور کرفیو ہے، میڈیا کی رسائی بند ہے، اسرائیل کی طرز پر آباد کاری اور سربیا کی طرز پر نسل کشی کی جا رہی ہے، ہندوتوا کا پرچار کیا جا رہا ہے، بھارت کی اقلیتیں اور نچلی ذات کے لوگ بھی محفوظ نہیں، بھارت ایک انتہا پسند اور روگ سٹیٹ بن چکا، پاکستان پر امن اور ذمہ دار ملک کے طور پر ابھرا ہے، بھارت تنہا ہو چکاہے، اس نے در اندازی کی کوشش کی تو ہم نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا، چاہ بہار سے بے دخل ہو چکا، چمن سے لاتوں اور مکوں سے تواضع کی، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کی قیادت کشمیریوں کا موقف لے کر آگے بڑھ رہی ہے، کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تاریخ لکھ رہے ہیں۔