اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کی سیاسی قیادت متفقہ رائے رکھتی ہے، پوری پاکستانی قوم نے بھارت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا، بھارت اب انڈیا کی بجائے ’ہندیا‘ بن چکا ہے جو گاندھی اور نہرو کے فلسفے کی نفی ہے، کشمیریوں کے دل بھارت سے متنفر …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کی سیاسی قیادت متفقہ رائے رکھتی ہے، پوری پاکستانی قوم نے بھارت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا، بھارت اب انڈیا کی بجائے ’ہندیا‘ بن چکا ہے جو گاندھی اور نہرو کے فلسفے کی نفی ہے، کشمیریوں کے دل بھارت سے متنفر ہو چکے، وہ شکست کھا چکا، حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر انشاءاللہ آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر پر خصوصی سیشن کا انعقاد خوش آئند ہے، یہ خوش آئند ہے کہ کشمیر پر سیاسی قیادت متفق رائے رکھتی ہے، قائد حزب اختلاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فہم و فراست اور دور بینی کا مظاہرہ کیا اور سیاست سے مسئلہ کشمیر کو بالاتر رکھا اور تنقید میں بھی تعمیر کا پہلو ہے جس کا مقصد بہتر طریقے سے اس معاملے پر پیش رفت کرنا ہے، آج پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن نے کشمیر کاز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ملک بھر میں بھارت کے پانچ اگست کے اقدام کی مذمت کی گئی ہے، چھوٹے چھوٹے قصبوں حتیٰ کہ تھر میں بھی سینکڑوں لوگ بھارت کی مذمت میں نکلے ہیں، نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے، پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کو متحرک کیا گیا ہے، بھارت نے 5 اگست کو بڑی حماقت کا مظاہرہ کیا اس کے اقدام سے دنیا بھر میں یہ مسئلہ اجاگر ہوا، بھارت کے اقدام کے خلاف دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں مضامین شائع ہوئے، پاکستانی قوم نے 5 اگست کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا ہے، مظفر آباد میں تمام سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم کے ہمراہ یکجہتی کا پیغام دیا ہے، بھارت کے اندر سے تنقیدی آوازیں اتھ رہی ہیں، مودی کی پالیسی کو خود بھارت کے اندر ناکام کہا جا رہا ہے، بھارت اب انڈیا سے ”ہندیا“ بن چکا ہے، یہ گاندھی اور نہرو کے فلسفے کی نفی ہے، مودی کی بابری مسجد کی جگہ رارم مندر کی بنیاد رکھ رہا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ پوری مسلم امہ اس کی مذمت کرے گی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاﺅن اور کرفیو کو ایک سال گزر گیا، آج بھی انسانی حقوق معطل ہیں، میڈیا پر پابندیاں ہیں، بین الاقوامی اداروں کو داخلے کی اجازت نہیں، نسل کشی کی جا رہی ہے، بھارت شکست کھا چکا ہے، کشمیریوں کے دل بھارت سے متنفر ہو چکے ہیں، ہم دوبارہ سلامتی کونسل میں یہ مسئلہ اٹھا رہے ہیں، پاکستان کے نئے نقشے کو سب نے متفقہ طور پر منظور کیا ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر انشاءاللہ آزاد ہو گا اور پاکستان بنے گا۔








