اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں وزیراعظم عمران خان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دنیا مودی کو ہٹلر کی طرح کا فاشسٹ تسلیم کرنے لگی ہے، دنیا کے سامنے اب کشمیر کا بیانیہ یکسر بدل چکا ہے، پاکستان کشمیر کی ہرسطح پر اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت …
وفاقی وزرا ڈاکٹر شیریں مزاری، فواد چوہدری ،صوبائی وزیر اعجاز مسیح اور دیگر کا کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ویبینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں وزیراعظم عمران خان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دنیا مودی کو ہٹلر کی طرح کا فاشسٹ تسلیم کرنے لگی ہے، دنیا کے سامنے اب کشمیر کا بیانیہ یکسر بدل چکا ہے، پاکستان کشمیر کی ہرسطح پر اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت انسانی حقوق طرف سے کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویبینار سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، پنجاب کے صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور اعجاز مسیح، یوتھ فورم برائے کشمیر (وائی ایف کے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد قریشی، سید محمد علی ظفر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیقت ہے اور دنیا کو کشمیریوں کا حق تسلیم کرنا پڑے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیابی سے جاری ہے بھارت اسکو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر پاکستان کے لئے بہت زیادہ محبت اور حمائت پائی جاتی ہے جسکی وجہ سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکارہے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ءکو بھارت نے غیرقانونی طور پر کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور وہاں کے عوام کو دنیا کی بڑی جیل میں منتقل کردیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بہت جلد رنگ لائے گی اور انہیں آزادی نصیب ہوگی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ ویبینار کے دوران مقررین نے بھارت کے غیر قانونی قبضہ کا شکار جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے بحران پر پینل ڈسکشن بھی کی۔ اس موقع پر وزارت انسانی حقوق کی طرف سے منعقد کئے جانے والے آن لائن ڈیجیٹل فلمی میلہ کا بھی افتتاح کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی مسلسل جاری جدوجہد پر فلم ” فریاد: کشمیر کا نوحہ (Faryad: A wail from kashmir) بھی پیش کی گئی۔ یہ فلم ایک صحافی کی داستان ہے جو کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھا رہا ہے اور اس فلم میں قابض بھارتی افواج کے اس تشدد کو بے نقاب کیا گیا ہے جسے کشمیری عوام نسل در نسل برداشت کرتے آ رہے ہیں۔








