وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس،ایم ایل ون کی منظوری

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے حکومت پاکستان اورچین کے درمیان لاگت کی شئیرنگ کی بنیادپر 6,806.783 ملین ڈالر کی لاگت سے پاکستان ریلویز کے منصوبہ ” اپ گریڈیشن آف پاکستان ریلویز ایگزسٹنگ مین لائن ون(ایم ایل ون) “ اورحویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کے قیام کی منظوری دیدی ہے، منصوبہ تین پیکجزمیں مکمل کیا جائیگا، منصوبہ کی تکمیل کے …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے حکومت پاکستان اورچین کے درمیان لاگت کی شئیرنگ کی بنیادپر 6,806.783 ملین ڈالر کی لاگت سے پاکستان ریلویز کے منصوبہ ” اپ گریڈیشن آف پاکستان ریلویز ایگزسٹنگ مین لائن ون(ایم ایل ون) “ اورحویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کے قیام کی منظوری دیدی ہے، منصوبہ تین پیکجزمیں مکمل کیا جائیگا، منصوبہ کی تکمیل کے بعد مسافرٹرینوں کی رفتار 110 کلومیٹرفی گھنٹہ سے بڑھ کر165 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوجائیگی، اسی طرح ایک سمت سے یومیہ 34 ٹرینوں کی گزرنے کی استعداد 137 تا 171 ٹرینیں یومیہ کردی جائیگی۔ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس بدھ کویہاں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ ڈویژن میں منعقدہوا۔اجلاس میں حکومت پاکستان اورچین کے درمیان لاگت کی شئیرنگ کی بنیادپر 6,806.783 ملین ڈالر کی لاگت سے پاکستان ریلویز کے منصوبہ ” اپ گریڈیشن آف پاکستان ریلویز ایگزیسٹنگ مین لائن ون(ایم ایل ون) “ اورحویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کے قیام کی منظوری دی گئی ۔ کمٹمنٹ چارجز سے بچنے کیلئے یہ منصوبہ تین پیکجزمیں مکمل کیا جائیگا، ہر پیکج کیلئے قرضہ کے ضمن میں علیحدہ معاہدہ کیا جائیگا۔ منصوبہ کے تحت موجودہ 2655 کلومیٹرطویل پٹری کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔ منصوبہ کی تکمیل کے بعد مسافرٹرینوں کی رفتار 110 کلومیٹرفی گھنٹہ سے بڑھ کر165 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوجائیگی، اسی طرح ایک سمت سے یومیہ 34 ٹرینوں کی گزرنے کی استعدادکو137 تا 171 ٹرینیں یومیہ کردی جائیگی،وزارت ریلویز منصوبہ کی موثرنگرانی اورعمل درآمد کیلئے پراجیکٹ مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرے گی۔اجلاس میں پاکستان سنگل ونڈوپراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی، فیڈرل بورڈ آف ریونیواس منصوبہ کی سپانسرنگ ایجنسی ہوگی۔اس منصوبہ کی کل لاگت 11074.16 ملین روپے ہوگی جس مین 9020 ملین روپے کی بیرونی امدادشامل ہے۔یہ منصوبہ جون 2013 میں مکمل ہوگا۔ اس منصوبہ سے کی تکمیل سے پاکستان کی کراس بارڈر تجارت سے متعلق اشاریوں کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئیگی۔منصوبہ کے تحت کارگو/ لاجسٹک نظام اورتجارت سے متعلق پراسیس کومربوط بنایا جائیگا،اس منصوبہ سے بیرونی تجارت کے ضمن میں خودکارسنگل انٹری سینٹرلائیزڈ مرکز کے قیام میں مدد ملیگی جس کے زریعہ 90 فیصد لائسنس، پرمٹس، سرٹیفیکیٹس اوردیگردستاویزات کی پراسیسنگ ہوگی ۔اجلاس میں بی آرٹی ریڈ لائن پراجیکٹ کراچی کی تعمیر کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک اوران کے شریک فنانسنگ شراکت داروں کیلئے لاگت کی شئیرنگ کے تناسب میں تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی۔ اس منصوبہ کی کل لاگت 78384.33 ملین روپے ہیں جس میں 66378.33 ملین روپے کی غیرملکی امدادشامل ہیں۔ایکنیک نے 29 اگست 2019 ءکو اس منصوبہ کی پہلے سے منظوری دی تھی۔ اجلاس میں یوایس پاکستان نالج کوریڈور(فیزون ) کے تحت پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری دی گئی۔اس منصوبہ کی کل لاگت 25266.274 ملین روپے ہے جس مین 24303.543 ملین روپے کی بیرونی امدادشامل ہے۔نظرثانی شدہ پی سی ون کے تحت ڈالر کی قدرمیں اضافہ کی وجہ سے پراجیکٹ کے دائرہ کارکو 1500 سکالرشپس سے کم کرکے ایک ہزارسکالرشپس کردیا گیاہے۔