وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ایف نائن پارک اسلام آباد میں پاکستان کے سیاسی نقشے کے اجراءکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019ءکو بیک جنبش قلم کشمیر جیسے متنازع علاقہ کو غیر قانونی طور پر اپنا حصہ بنا لیا، اس صورتحال میں پاکستان کا سیاسی نقشہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے تاریخی مو¿قف کی عکاسی کرتا ہے، یہ نقشہ ہمارے علاقائی دعویٰ (ٹیریٹوریل کلیم) کا بھی عکاس ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019ءکو بیک جنبش قلم کشمیر جیسے متنازع علاقہ کو غیر قانونی طور پر اپنا حصہ بنا لیا، اس صورتحال میں پاکستان کا سیاسی نقشہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے تاریخی مو¿قف کی عکاسی کرتا ہے، یہ نقشہ ہمارے علاقائی دعویٰ (ٹیریٹوریل کلیم) کا بھی عکاس ہے۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ایف نائن پارک اسلام آباد میں پاکستان کے سیاسی نقشے کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی نقشے میں ہم نے اپنے تمام علاقائی دعوﺅں کو ظاہر کیا ہے اور پوری دنیا اور پاکستانی عوام کو اپنے مو¿قف سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا ہمیشہ سے تاریخی مو¿قف رہا ہے اور ہم اسی مو¿قف پر قائم ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، جس میں کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا یہ سیاسی نقشہ علامتی(سیمبولک) ہے اور پاکستان کا آفیشل نقشہ بھی یہی ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ اس نقشہ میں ہم نے واضح طور پر تحریر کیا ہے کہ کشمیر متنازع علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ ہونا ہے، یہ پاکستان کا پہلا سیاسی نقشہ ہے جو پاکستانی اور کشمیری عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔