اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نقشے کے اجراءسے پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی کر دی۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستان کے سیاسی نقشے کے عوامی اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نقشے میں واضح لکھا ہے کہ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستان کے سیاسی نقشے کے عوامی اجراءکی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نقشے کے اجراءسے پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی کر دی۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستان کے سیاسی نقشے کے عوامی اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نقشے میں واضح لکھا ہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے ،کشمیری ایک سال سے بھارتی لاک ڈاو¿ن کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیری عوام ایک سال سے بھارتی غاصب فوج کا محاصرہ برداشت کیے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نقشے کے اجراء سے پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی کر دی۔ بر صغیر کی تقسیم کے اصولوں کے مطابق پورا جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ بننا تھا۔ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری سے ہو گا، نئے سیاسی نقشے میں سیاچن پر پاکستانی موقف کو واضح کر دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرکریک پر بھی پاکستان کا اصولی موقف بہت واضح کر دیا۔ بھارت کے موقف سے پتہ چل رہا ہے کہ اسے کتنی بھاری ضر ب پڑی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی نقشے میں سابقہ فاٹا کے علاقوں کو باضابطہ طور پر خیبرپختونخوا کا حصہ بنا دیا گیا ہے، آج چوتھی بارپاکستان سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث لانے کیلئے کوشش کر رہا ہے۔ تقریب سے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور رہے گا۔ ہمارا موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیئے بغیر مسئلے کا حل ممکن نہیں۔








