وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کے لئے شروع کی گئی جدوجہد کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک جاری رہے گی، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھائیں گے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور طویل عرصے سے جاری لاک ڈاﺅن کو ختم کرانے کے لئے …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کے لئے شروع کی گئی جدوجہد کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک جاری رہے گی، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھائیں گے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور طویل عرصے سے جاری لاک ڈاﺅن کو ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق دلا کر رہیں گے، کشمیر کا مسئلہ دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے لئے پاکستان کی حمایت ہمیشہ جاری رہے گی ،کشمیریوں کی حمایت میں پارلیمنٹ اور اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مظلوم کشمیریوں پر جو مظالم ڈھا رہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور بھارت پر زور ڈالے کہ وہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن کو ختم کرے اور کشمیری قیدیوں کو رہا کیا جائے اور 13 سے 16 ہزار لاپتہ کشمیری نوجوانوں کو بازیاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیمیں بھی کشمیریوں کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں۔