اسلام آباد۔06اگست(اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف کے لئے قانون سازی میں تعاون کے لئے تحریری طور پر این آر او مانگا‘ انہوں نے اپنے خلاف بدعنوانی کے کیسز ختم کرنے کی شرط رکھی‘ دونوں بڑی جماعتوں کی نااہلی کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں آیا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار …
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔06اگست(اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف کے لئے قانون سازی میں تعاون کے لئے تحریری طور پر این آر او مانگا‘ انہوں نے اپنے خلاف بدعنوانی کے کیسز ختم کرنے کی شرط رکھی‘ دونوں بڑی جماعتوں کی نااہلی کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں آیا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو تقریر نویس بدلنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہیں قانون اور سیاست کے بارے میں کچھ پتہ نہیں۔ یوم استحصال پر پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی تھی۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری غائب تھے۔ پاکستان کے نئے سیاسی نقشہ پر پاکستان کی اپوزیشن اور بھارت کو اعتراض ہے۔ یہ کہتے ہیں نقشہ بدلنے اور سڑک کا نام سرینگر رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کر رہے ہیں۔ حریت رہنماﺅں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت میں جاکر حریت رہنماﺅں سے ملاقات کرنے سے انکار کیا۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو سیاسی فوائد کے حصول کے لئے چیئرمین کشمیر کمیٹی بنایا گیا۔ انہوں نے اس وقت نریندر مودی کے ساتھ ذاتی تعلقات رکھے جب مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو شہید کیا جارہا تھا۔ ذاتی تعلقات پر جندال کو ویزہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میوچل لیگل اسسٹنس کا بل ابھی پاس ہوا ہے۔ وہ رٹا لگا کر تقریر کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکوم میں پاکستان بلیک لسٹ میں گیا۔ دونوں جماعتوں کی نااہلی کے باعث پاکستان گرے لسٹ میں ہے۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ اس سے منی لانڈرنگ اور کرپشن کا لفظ نکال دو۔ انہوں نے کہا کہ شور کے باوجود تقریر کرلوں گا یہ بات نہیں کر سکیں گے۔ ان کا این آر او کا جواب دینا تھا وہ چلے گئے۔ یہ چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ملک لوٹا ہے منی لانڈرنگ کی ہے‘ ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس پر ان سے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یہ پرچی سے لیڈر بنے ہیں۔ پاکستان کے باہر ان کے اثاثے ‘ جائیدادیں بنی ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ قوم کو ان کا اصل چہرہ دکھانا چاہتا ہوں۔ ان کی زبان میں جواب دوں گا یہ برداشت نہیں کر پائیں گے۔ یہ اپنی اصلیت دکھا رہے ہیں۔ دھمکیاں دے کر بڑھکیں لگا کر اگر کوئی بھاگ جائے ایسا نہیں ہو سکتا۔ جب ملک کے لئے قانون سازی ہو رہی تھی انہوں نے لکھ کر این آر او مانگا ہمارے کیسز ختم کردیں۔ آصف زرداری کا جعلی اکاﺅنٹس شہباز شریف کا ٹی ٹیز کیس ختم کردیں۔ 1999ءسے پہلے کے کیسز ختم کردیں۔








