کچھ لوگوں کو ہر منصوبے کا کریڈٹ لینے کا بہت شوق ہوتا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

69
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو ہر منصوبے کا کریڈٹ لینے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ احسن اقبال عادت سے مجبور ہیں کہاں باز رہ سکتے ہیں۔2016 میں یہ منصوبہ سائن کرنے کا ٹویٹ تو داغ دیا، یہ بتائیں کہ اس منصوبے کی ایک اینٹ بھی کیوں نہ رکھی جا سکی جبکہ اسکی تکمیل2018میں ہونا تھی یہ آپکے لیے شرمندگی کا مقام ہے نہ کہ فخر کا۔