کوئٹہ۔10اگست ( اے پی پی )چمن کے علاقے مال روڈ پرموٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ میں5 افراد جاںبحق اور17 زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کو بلوچستان کے سرحدی علاقہ چمن مال روڈ پر اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں حکمت اللہ،محمد شفیع ،محمد جلیل سمیت پانچ افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں صلاح الدین،حمید ،لعل شاہ ،محمد غوث،عبدالناصر،شاہ محمود،ناصر ،میر حمزہ ،عبدالواحد ،راضیمہ …
چمن ، مال روڈ پرموٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ،5 افراد جاںبحق، 17 زخمی

مزید خبریں
کوئٹہ۔10اگست ( اے پی پی )چمن کے علاقے مال روڈ پرموٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ میں5 افراد جاںبحق اور17 زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کو بلوچستان کے سرحدی علاقہ چمن مال روڈ پر اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں حکمت اللہ،محمد شفیع ،محمد جلیل سمیت پانچ افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں صلاح الدین،حمید ،لعل شاہ ،محمد غوث،عبدالناصر،شاہ محمود،ناصر ،میر حمزہ ،عبدالواحد ،راضیمہ ،محمد علی ،جلال اور سراج شامل ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا جبکہ 4 افراد کو مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ،دھماکے کے بعد چمن شہر کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔








