چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصان پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ بے گھر ہونے و الے افراد کی داد رسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور جن علاقوں کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہو چکا ہے ان کی بحالی کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔اس ضمن میں چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کی جانب سے ایسے مواقع پر ہنگامی اقدامات اٹھانے کی تاریخ کو ا±جاگر کیا اور کہا کہ وفاقی اکائیوں کے نمائندہ ایوان نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کا ساتھ دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے عوام سے اپیل کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کو تیز کرنے کیلئے اداروں کا ساتھ دیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔