چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا معروف بلوچ سردار حمید اﷲ سردار زئی کے انتقال پر اظہارافسوس

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معروف بلوچ سردار حمید اﷲ سردار زئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار حمید اﷲ سردار زئی ایک مخلص اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے اور ان کے انتقال سے علاقہ اور خصوصاً بلوچ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سماجی کارکن سے محروم ہوگیا ہے۔ چیئرمین …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معروف بلوچ سردار حمید اﷲ سردار زئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار حمید اﷲ سردار زئی ایک مخلص اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے اور ان کے انتقال سے علاقہ اور خصوصاً بلوچ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سماجی کارکن سے محروم ہوگیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے غمزدہ خاندان سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرحوم سردار حمید اﷲ سردارزئی کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔