وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چمن میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت ، دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو چمن میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکہ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو چمن میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکہ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ وزیر خارجہ نے اس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔