اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے اور انہیں مکمل مذہبی آزادی ساتھ زندگی بسر کرنے کی اجازت دیتا ہے، آئین پاکستان بھی اقلیتی برادری کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور اْن کے مذہب اور عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔ ان خیالات کا …
اسلام تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے اور انہیں مکمل مذہبی آزادی ساتھ زندگی بسر کرنے کی اجازت دیتا ہے، حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے اور انہیں ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اْٹھارہی ہے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا اقلیتی برادری کے قومی دن کے موقع اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے اور انہیں مکمل مذہبی آزادی ساتھ زندگی بسر کرنے کی اجازت دیتا ہے، آئین پاکستان بھی اقلیتی برادری کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور اْن کے مذہب اور عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتی برادری کے قومی دن کے موقع پر کیا جو ہر سال 11 اگست کو منایا جاتا ہے۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے اور انہیں ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اْٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 اگست 1947ء کو قائد اعظم محمد علی جناح نے قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کو ماننے والوں کے مساوی حقوق دینے اور انہیں اپنے عقیدے اور مذہب کے مطابق عبادات کرنیکی مکمل آزادی دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ اور انہیں اپنے مذہبی رسم و رواج کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اْٹھائے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی کرتارپور راہداری کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت اقلیتی برادری کی مذہبی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت ایوان میں اقلیتی برادری کو متناسب نمائندگی حاصل ہونے کے علاوہ انہیں عام انتخابات میں ووٹ دینے کا حق بھی حاصل ہے۔ انہوں کہا کہ ایوان میں موجود اقلیتی نمائندے قانون سازی کے عمل میں انتہائی مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادر ی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والے پاکستانی ہیں اور ہمیں ایک قوم بن کر ملک و قوم کی ترقی کے لئے جدوجہد کرنی ہے۔ سپیکر نے اس موقع پر بھارت میں اقلیتوں خصوصاََ مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنیاد پرست اور انتہاپسند مودی سرکار کے دور حکومت میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ انتہائی نا مناسب سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور اْنہیں بھارت سے ہجرت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے جو انتہائی تشویس ناک ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ آر ایس ایس کے پیروکار مودی سرکار کی طرف مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور ان مظالم کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔








