معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا پناہ گاہ منڈی موڑ اسلام آباد کا دورہ پناہ گاہ میں بے گھر غریب افراد اور دیہاڑی دار مزدوروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پناہ گاہ منڈی موڑ اسلام آباد کا دورہ کیا۔ فوکل پرسن پناہ گاہ نسیم الرحمن، ایم ڈی بیت المال عون بپی اور سیکرٹری سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پناہ گاہ میں بے گھر غریب افراد اور دیہاڑی دار مزدوروں کو …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پناہ گاہ منڈی موڑ اسلام آباد کا دورہ کیا۔ فوکل پرسن پناہ گاہ نسیم الرحمن، ایم ڈی بیت المال عون بپی اور سیکرٹری سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پناہ گاہ میں بے گھر غریب افراد اور دیہاڑی دار مزدوروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے پناہ گاہ میں موجود بے گھر افراد سے بات چیت کی۔ اس دورہ کا مقصد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق پناہ گاہ میں دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات تجویز کرنا تھا۔