وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی چمن میں دھماکہ کی شدید مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور۔10 اگست (اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے مال روڈ پر دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ـ وزیر اعلی عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکی جلد صحت یابی کیلئے …

لاہور۔10 اگست (اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے مال روڈ پر دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ـ وزیر اعلی عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے ـ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے ـقوم کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اورقوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے ـ