لاہور۔10 اگست (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج الحمد اللہ ہم پری کورونا پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں اور یہ بہت اچھی خبر ہے ـ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت انسداد کورونا کے لئے بروقت اقدامات کئے گئے جس کے مثبت نتائج سامنے آئےـ پنجاب کی انتظامیہ نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے دن رات کام کیا اور …
وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت انسداد کورونا کے لئے بروقت اقدامات کئے،وزیر اعلی پنجاب ماسوائے تعلیمی اداروں اور بڑے اجتماعات کے تمام کاروبار زندگی بحال ہو گئے ہیں، انتظامیہ، فوج، پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، نرسز اور متعلقہ عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں سردار عثمان بزدار

مزید خبریں
لاہور۔10 اگست (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج الحمد اللہ ہم پری کورونا پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں اور یہ بہت اچھی خبر ہے ـ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت انسداد کورونا کے لئے بروقت اقدامات کئے گئے جس کے مثبت نتائج سامنے آئےـ پنجاب کی انتظامیہ نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے دن رات کام کیا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کورونا سے جتنا نقصان کا اندیشہ تھا ہم سے محفوظ رہے ہیں اور آج سے پورے پنجاب کے اندرماسوائے تعلیمی اداروں اور بڑے اجتماعات کے تمام کاروبار زندگی بحال ہو گئے ہیں اور روز مرہ معمولات زندگی معمول پر آگئے ہیں ـ میں حکومت کے تمام اداروں، انتظامیہ، فوج، پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، نرسز اور متعلقہ عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کر کے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کیاـ وہ آج پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھےـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عید الاضحی پر پنجاب حکومت نے صفائی کے شاندار انتظامات کئے جس کی گواہی سب دے رہے ہیں ـ میں سمجھتا ہوں کہ صوبے کی تاریخ میں صفائی کے ایسے انتظامات ماضی میں نہیں کئے گئےـ اسی ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے بھی پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے موثر اقدامات اٹھائے جس کی تعریف ہر سطح پر ہوئی اور ہر ایک نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سب سے بہتر ہےـ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جتنے بھی چیلنجز ہیں الحمد اللہ خیرو عافیت سے ہم نے ان کو ہینڈ ل کیا ہے ـ مون سون کا سیزن ہے اس پر بھی پوری ایڈمنسٹریشن کو ہدایت دی ہے کہ فوری طور پرافسران فیلڈ میں نکلیں اور لوگوں کو ریلیف دیں ـ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیےـالحمد اللہ پنجاب کے اندر صورتحال باقی صوبوں سے بہت زیادہ بہتر ہےـوزیر اعلی نے بتایا کہ آج میں نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس کی صدارت کی ہے جس میں محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے ـرواں برس بھی محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کئے جائیں گے اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان باقاعدگی سے اجلاس کر کے تیاریوں کا جائزہ لے گی ـ کابینہ کمیٹی تمام ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ز پر جائے گی اور تمام انتظامات کی مانیٹرنگ کرے گیـمحرم الحرام میں آرمی اور رینجرز کی بھی ریکوزیشن کر رہے ہیں ـ مجھے امید ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گےـایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ میں نے کل بھی بات کی تھی کہ کچھ عرصے بعد ہمارے خلاف ایک منظم پراپیگنڈا شروع کیا جاتا ہے جس کا مقصد عدم استحکام پیدا کرنا ہے اور صوبے کے اندر گورننس میں تعطل لاکر لوگوں کو ریلیف دینے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے، اور اس طرح کی باتیں وہ لوگ پھیلاتے ہیں جنہیں ترقی پسند نہیں ـ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے صوبائی وزیر خوراک اور صوبائی وزیر صنعت کو ہدایات دی ہیں کہ وہ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے تمام ضروری اقدام اٹھائیں ـ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پنجاب حکومت نے رواں برس 41 لاکھ ٹن گندم خریدی ہے جو کہ گزشتہ دس برس کا ریکارڈ ہے اور صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہےـ وفاقی ادارہ شماریات نے بھی کہا ہے کہ پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت صورتحال کافی بہتر ہے ـمصنوعی مہنگائی کے حوالے سے ہم ایکشن بھی لے رہے ہیں اور قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے ـ پرائس کنٹرول کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرکیا جائے گا اور میں خود بھی پرائس کنٹرول کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتا ہوں ـایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں اور آج پنجاب میں صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے تا ہم عوام کو احتیاط کے ساتھ زندگی بسر کرنی ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گاـخصوصا محرم میں اس حوالے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے








