نفرتوں کے بیج بونے سے ٹی وی چینلز کے کارکنوں کیلئے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں’ اظہار رائے آئینی حق ہے، کسی چینل کے خلاف مہم نہیں چلانی چاہیے وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ نفرتوں کے بیج بونے سے ٹی وی چینلز کے کارکنوں کیلئے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں' اظہار رائے آئینی حق ہے، کسی چینل کے خلاف مہم نہیں چلانی چاہیے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے کا حق ہر شہری کوحاصل ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے سندھ میں …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ نفرتوں کے بیج بونے سے ٹی وی چینلز کے کارکنوں کیلئے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں’ اظہار رائے آئینی حق ہے، کسی چینل کے خلاف مہم نہیں چلانی چاہیے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے کا حق ہر شہری کوحاصل ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے سندھ میں صحت کے بجٹ کے حوالے سے سوال اٹھایا جس پر اس چینل کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی اور اس چینل پر سندھ دشمنی کا لیبل لگایاگیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بارشوں کی کوریج پر پہلے آے آر وائی اور اب سماء پرسندھ دشمنی کے لیبل لگائے گئے۔ عمران خان نامی اینکر کے خلاف بھی مہم شروع کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایوان اورقوم کے سامنے سندھ حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ جو نفرتوں کی بیج بوئے گئے ہیں یہ ان ٹی وی چینل کے کارکنوں کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اظہاررائے آئینی حق ہے، کسی چینل کے خلاف مہم نہیں چلانی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چکدرہ چترال موٹروے کے حوالے سے وہ پہلے سے ہی اس ایوان میں تفصیلی طورپربتا چکے ہیں۔