وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترکا یتیم خانوں کے نمائندگان کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس سیکرٹریٹ میں پاکستان کے یتیم خانوں کے نمائندگان پر مشتمل ایکسپرٹ گروپ کے اجلاس سے خطاب کیا۔ یہ اس ایکسپرٹ گروپ کی 13ویں مشاورتی نشست تھی۔ اس اجلاس میں تجاویز کے پہلے مسودے پر بحث کی گئی۔ اس اہم اجلاس میں یتیم خانوں کے انتظام و انصرام …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس سیکرٹریٹ میں پاکستان کے یتیم خانوں کے نمائندگان پر مشتمل ایکسپرٹ گروپ کے اجلاس سے خطاب کیا۔ یہ اس ایکسپرٹ گروپ کی 13ویں مشاورتی نشست تھی۔ اس اجلاس میں تجاویز کے پہلے مسودے پر بحث کی گئی۔ اس اہم اجلاس میں یتیم خانوں کے انتظام و انصرام کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ایس او پیز کی تشکیل کا جائزہ لیا گیا۔ یہ ایس او پیز احساس فریم ورک کے تحت تشکیل دیئے گئے ہیں۔ یہ ایس او پیز قومی اور بین الاقوامی سٹینڈرڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دیئے جا رہے ہیں، یہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ یتیم خانوں کے انتظامی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کیلئے حکومت نے عملی اقدام اٹھایا ہے۔