اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں نئے تعینات قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے دفترخارجہ میں ملاقات کی ہے۔پیر کو ہونے والی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کیاْمورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے قطر کے سفیر کو پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین گہرے، دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں۔توقع ہے کہ آپ کی تعیناتی سے پاک قطر تعلقات مزید مستحکم ہوںگے اور خطیمیں امن،استحکام، اور خوشحالی کے حصول کیلئے دوـطرفہ تعاون میں اضافہ ہو گا۔قطری سفیر نے، امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی اور قطری قیادت کی جانب سے پاکستان کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔