وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے محققین کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سفارتی چیلنجز کے ادراک کیلئے تھنک ٹینکس کا کردار انتہائی ناگزیر ہے، ہمارے تھنک ٹینکس کو عالمی و علاقائی تھنک ٹینکس کے ساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وہ پیر کو وزارت خارجہ میں انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے محققین کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سفارتی چیلنجز کے ادراک کیلئے تھنک ٹینکس کا کردار انتہائی ناگزیر ہے، ہمارے تھنک ٹینکس کو عالمی و علاقائی تھنک ٹینکس کے ساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وہ پیر کو وزارت خارجہ میں انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے محققین کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سپیشل سیکرٹری معظم احمد خان اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں خطہ میں روابط کے فروغ، کووڈ۔19 کے بعد بدلتے ہوئے عالمی منظر نامہ اور سفارتی محاذ پر درپیش چیلنجز زیر بحث آئے۔ ڈائریکٹر جنرل (آئی ایس ایس آئی) ایمبیسڈر (ر) اعزاز چوہدری نے وژن 2020-23ءکے حوالہ سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کووڈ۔19 کے بعد تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامہ کو سامنے رکھتے ہوئے سفارتی چیلنجز کے ادراک کیلئے تھنک ٹینکس کا کردار انتہائی ناگزیر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انسٹیٹوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے پاس بہترین محققین موجود ہیں جن سے استفادہ کرکے سفارتی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے تھنک ٹینکس کو آسیان، سارک اور دیگر علاقائی فورمز پر موجود تھنک ٹینکس کے ساتھ روابط کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اپنی اور وزارت خارجہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔