اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈنے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک )کے تحت صنعتی تعاون کے فروغ اور باہمی اشتراک کار میں اضافہ کیلئے پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ تشکیل دیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق یونٹ کے قیام کا مقصد سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو مزید آسان بناتے ہوئے خصوصی اقتصادی زونز میں ون ونڈو سہولیات کی …
سرمایہ کاری بورڈنے سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے فروغ اور باہمی اشتراک کار میں اضافہ کیلئے پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ تشکیل دیا، دو مزید خصوصی اقتصادی زونز کو سی پیک میں شامل کرنے کا عمل جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈنے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک )کے تحت صنعتی تعاون کے فروغ اور باہمی اشتراک کار میں اضافہ کیلئے پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ تشکیل دیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق یونٹ کے قیام کا مقصد سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو مزید آسان بناتے ہوئے خصوصی اقتصادی زونز میں ون ونڈو سہولیات کی فراہمی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ نے سی پیک کے تحت 9 خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جبکہ دو مزید خصوصی اقتصادی زونز کو سی پیک میں شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ نے رشکئی سپیشل اکنامک زون نوشہرہ، بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ سرگودہا، وہاڑی ، رحیم یارخان، رچنا انڈسٹریل پارک شیخوپورہ، آئل ویلیج راولپنڈی، نوشہرو فیروز انڈسٹریل پارک، بوستان انڈسٹریل زون پشین، حب انڈسٹریل لسبیلہ میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جبکہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد اور دھابیجی ایس ای زیڈ ٹھٹھہ میں نوٹیفیکیشن کے حوالے سے کام جاری ہے۔








