اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی حکومت ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے تاکہ ٹیکس وصولیوں میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گذشتہ دو سال کے دوران متعدد اقدامات کئے ہیں۔ منگل کو یہاں جاری کی گئی حکومت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ کے …
وفاقی حکومت ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے، ٹیکس وصولیوں میں اضافہ اورسہولیات کی فراہمی کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گذشتہ دو سال کے دوران متعدد اقدامات کئے ، ایف بی آر کے اقدامات کی وجہ سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں نمایاں بہتری ہوئی ہے ، رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی حکومت ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کےلئے جامع اقدامات کررہی ہے تاکہ ٹیکس وصولیوں میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گذشتہ دو سال کے دوران متعدد اقدامات کئے ہیں۔ منگل کو یہاں جاری کی گئی حکومت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے ان اقدامات کی وجہ سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکس سال 2017ءکے دوران 1.9ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے جبکہ ٹیکس سال 2019 ءکے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانےوالوں کی تعداد2.7ملین تک بڑھ گئی۔ مالی سال 2018ءکے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں3843.8 ارب روپے رہی تھیں جبکہ مالی سال 2020ءکے غیرحتمی اعدادوشمارکے مطابق ٹیکس محصولات کا حجم 3970 ارب روپے تک بڑھ چکا ہے ۔ اس طرح گذشتہ دو سال کے دوران ایف بی آر کے ٹیکس محصولات میں 126 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








