کووڈ۔ 19 کے بحران کے باوجود گذشتہ دو سالوں میں پاکستان پوسٹ کی آمدنی 11.4 سے بڑھ کر 14 ارب روپے ہوگئی، رپورٹ

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) کووڈ۔ 19 کے بحران کے باوجود گذشتہ دو سالوں میں پاکستان پوسٹ کی آمدنی 11.4 سے بڑھ کر 14 ارب روپے ہوگئی۔ منگل کو وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی 2 سال کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 سال کے مقابلہ میں پہلی مرتبہ پاکستان پوسٹ کے خسارہ میں …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) کووڈ۔ 19 کے بحران کے باوجود گذشتہ دو سالوں میں پاکستان پوسٹ کی آمدنی 11.4 سے بڑھ کر 14 ارب روپے ہوگئی۔ منگل کو وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی 2 سال کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 سال کے مقابلہ میں پہلی مرتبہ پاکستان پوسٹ کے خسارہ میں بڑھوتری کے رجحان کو تبدیل کیا گیا۔ حکومت نے عام لوگوں کے لئے پوسٹل ریسٹ ہاو¿سز بھی کھول دیئے ہیں جبکہ حکومت نے 125000 فرنچائز پوسٹ آفسز اور نادرا کے 15000 ای سہولت کیاسکس میں توسیع کا منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔ مزید برآں ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ این بی پی کے تعاون سے 500 مقامات پر غیر ملکی ترسیلات زر کی وصولی کا اقدام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ حکومت نے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سیم ڈے ڈیلیوری، موبائل ایپلیکیشن، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ، پیکجنگ میٹریل کا تعارف ، بلک میل کے لئے پک اپ سروس اور ای کامرس کے اقدامات شامل ہیں۔72 گھنٹوں میں بیرون ملک مقامات پر پارسل اور پیکٹس کی ترسیل کے لئے ای ایم ایس پلس کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ دیگر اقدامات میں ایف اے ٹی ایف کی تعمیل کے لئے مالی خدمات کو ڈیجیٹل بنانے کے لئے الیکٹرانک منی آرڈر (ای ایم او) اور (ڈورسٹپ ڈیلیوری) کے لئے ایچ بی ایل کے ساتھ تزویراتی شراکت داری شامل ہیں۔