وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آج این95 اور سرجیکل ماسک کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی پی سی کی فہرست میں یہ آخری آئٹم تھے جن کی ایکسپورٹ پر پابندی تھی، فواد چوہدری نے کہا کہ 26 فروری کو پہلا کووڈ …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آج این95 اور سرجیکل ماسک کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی پی سی کی فہرست میں یہ آخری آئٹم تھے جن کی ایکسپورٹ پر پابندی تھی، فواد چوہدری نے کہا کہ 26 فروری کو پہلا کووڈ 19 کیس پاکستان میں آیا تو ہم تمام پی پی ایز آئٹم امپورٹ کر رہے تھے، آج الحمدللہ پاکستان کووڈ سے متعلق سامان کا بڑا ایکسپورٹر ہے۔