اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ بچانے کے لئے پہلے دن سے ہی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حزب اختلاف نے وزیراعظم کے پارلیمنٹ سے پہلے خطاب پر ہی ہنگامہ آرائی شروع کردی تھی۔ پیر کو …
اپوزیشن بلیک میلنگ کے ذریعے اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات سے چھٹکارا چاہتی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ بچانے کے لئے پہلے دن سے ہی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حزب اختلاف نے وزیراعظم کے پارلیمنٹ سے پہلے خطاب پر ہی ہنگامہ آرائی شروع کردی تھی۔ پیر کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انتخابات میں کامیاب ہو کر حکومت سنبھالنے کے بعد پہلے 5 منٹ میں ہی اپوزیشن نے کہہ دیا تھا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہیڈلائنز میں تھا انہوں نے کنٹینر آگے کرکے کشمیر مشن کو پیچھے کرنے کی کوشش کی اور شروع دن سے کورونا وائرس کی وبا پر عمران خان کی بہترین حکمت عملی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے حزب اختلاف کی پوری مہم عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش تھی۔ فیصل جاوید نے کہا کہ اب ایف اے ٹی ایف قوانین جن کا تعلق غریب سے ہے اس پر بھی بلیک میلنگ کر رہے ہیں، اس بلیک میلنگ کے ذریعے اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ مقدمات سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن نے جس طرح جنرل مشرف کے ساتھ این آر او کر کے مقدمات سے نجات پائی اسی طرح ہم سے بھی این آر او چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا فراہم کردہ مسودہ اگر حکومت مان لے تو یہ خوش ہو جائیں گئے اور سب اچھا ہوجائے گا، اپوزیشن آنے والے دنوں میں بلیک میلنگ کا ایک اور حربہ استعمال کرے گی، اس ساری بلیک میلنگ کے پیچھے این آر او کا مطالبہ ہے جو وزیراعظم عمران خان انہیں کبھی نہیں دیں گے۔








