اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کامران بنگش اور چینی سفیر یاﺅجنگ نے خیبرپختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں دو پودے لگا کر پاک چین دوستی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں 20 ہزار درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی کو فروغ دینا ہے۔ مشیر اطلاعات و بلدیات خیبرپختونخوا کامران بنگش اور چینی سفیر یاﺅجنگ تقریب …
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کامران بنگش اور چینی سفیر یاﺅجنگ نے خیبرپختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں پودے لگا کر پاک چین دوستی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کامران بنگش اور چینی سفیر یاﺅجنگ نے خیبرپختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں دو پودے لگا کر پاک چین دوستی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں 20 ہزار درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی کو فروغ دینا ہے۔ مشیر اطلاعات و بلدیات خیبرپختونخوا کامران بنگش اور چینی سفیر یاﺅجنگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مشیر اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی کرنے کے لئے ہم نے ہر قدم اٹھایا ہے، اور پاک چین دوستی ہمیشہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور سے دونوں ممالک کو معاشی طور پر فائدہ ہو گا۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تعلیم و ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے، ہم چین کے تجربات سے خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے فائدہ اٹھائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاﺅجنگ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے حوالے سے صاف بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کیا جائے گا، وزیراعظم نے ٹورازم کے بارے میں بھی بات کی جس میں سوات کی خوبصورتی کا ذکر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا نظریہ ہے کہ پاکستان ٹریڈ کا مرکز بنے گا جو ایک قابل دید سوچ ہے۔ چین پاکستان کو ایک ابھرتے ہوئے تجارتی حب کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی خطے میں اہمیت سے بخوبی واقف ہے، کورونا وائرس سے پاکستان نے بہترین پلاننگ کے تحت مقابلہ کیاہے۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حوالے سے حکومت پاکستان کی کاوشیں قابل دید ہیں، مجھے صوبہ خیبرپختونخوا کا مستقل کافی روشن نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی شارع ریشم پاکستان اور چین کو ایک عرصے سے جوڑے رکھنے میں اپنا تاریخی کردار رکھتی ہے۔







