اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی مصالحتی کمیٹی برائے پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف الحمد للہ سب سے بڑی سیاسی و پارلیمانی قوت ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں جماعت کو ملک بھر میں جدید خطوط پر منظم کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہے ہیں، تحریک انصاف کے منشور کی …
پاکستان تحریک انصاف الحمد للہ سب سے بڑی سیاسی و پارلیمانی قوت ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں جماعت کو ملک بھر میں جدید خطوط پر منظم کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی مصالحتی کمیٹی برائے پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے پہلے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی مصالحتی کمیٹی برائے پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف الحمد للہ سب سے بڑی سیاسی و پارلیمانی قوت ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں جماعت کو ملک بھر میں جدید خطوط پر منظم کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہے ہیں، تحریک انصاف کے منشور کی روشنی میں جماعتی و حکومتی سطح پر جامع حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کی مصالحتی کمیٹی برائے پارلیمنٹیرینز کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، ڈپٹی سپیکر قومی سمبلی قاسم خان سوری اور تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر ارشد داد شریک ہوئے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی کمیٹی برائے پارلیمنٹیرینز کے اغراض و مقاصد کی روشنی میں طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اراکین پارلیمان اور جماعتی قیادت کے مابین روابط کار کو مؤثر بنانے کی حکمت عملی پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں سیاسی و حکومتی پالیسی و فیصلہ سازی میں جماعت و پارلیمانی نمائندگان کی آرا کی مؤثر نمائندگی کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی مصالحتی کمیٹی برائے پارلیمنٹیرینز چیئرمین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الحمدللہ سب سے بڑی سیاسی و پارلیمانی قوت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں جماعت کو ملک بھر میں جدید خطوط پر منظم کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور کی روشنی میں جماعتی و حکومتی سطح پر جامع حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں۔ کمیٹی کے ابتدائی اجلاس میں اس کے اغراض و مقاصد کی روشنی میں طریقہ کار پر سیرحاصل بات چیت کی ہے۔ تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں منظم طریقے سے اپنے اہداف حاصل کریں گے۔







