اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے بدھ کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات اخوت، بھائی چارے اور تعاون کے مضبوط رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں …
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے بدھ کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات اخوت، بھائی چارے اور تعاون کے مضبوط رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام خادم الحرمین الشریفین کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل الحرمین الشریفین کی محبت میں دھڑکتے ہیں، کورونا وبا کے دوران محفوظ حج کرانے پر خادم الحرمین الشریفین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے وزیر مذہبی امور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقتوں میں پاک ، سعودی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے کیونکہ خادم الحرمین الشریفین پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کیلئے ضابطہ اخلاق اور احتیاطی تدابیر کی تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہو گا۔







