اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس بدھ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ملک احسان اﷲ ٹوانہ کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے اراکین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس بدھ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ملک احسان اﷲ ٹوانہ کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے اراکین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے اراکین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو افغان طالبان کے نمائندہ وفد سے ہونے والی ملاقات اور تبادلہ خیال کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت پہلے واضح کہہ چکے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے طاقت کا استعمال بے معنی ہو گا۔ پاکستان، افغان امن عمل سمیت، خطہ میں امن و استحکام کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان شروع سے اس مو¿قف کا حامی ہے کہ افغانستان کے مسئلہ کا واحد حل افغان سربراہی مذاکرات ہیں، ہندوستان نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ آج دنیا ہندوستان کو اس کی ہندوتوا سوچ کے سبب تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کی جدوجہد کو جبر کے خلاف سب سے بڑی اندرونی مزاحمت سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ اراکین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر احسن انداز میں اجاگر کرنے اور کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔







