اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں ہاکی کے فروغ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہاکی …
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، صدر ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری آصف باجوہ کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں ہاکی کے فروغ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہاکی فیڈریشن کو ملک میں ہاکی کی ترویج اور نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔









