وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا بیان

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی آئی ڈی میں پیش آنیوالا واقعہ ناخوشگوار تھا، احسن انداز سے حل کرلیا گیا، ہمیں غلط فہمیوں اور تلخیوں کا تدارک کرنا ہے، کشمیری صحافیوں سمیت میڈیا صنعت سے وابستہ تمام صحافیوں اور کارکنوں کے حقوق کا تحفظ اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی آئی ڈی میں پیش آنیوالا واقعہ ناخوشگوار تھا، احسن انداز سے حل کرلیا گیا، ہمیں غلط فہمیوں اور تلخیوں کا تدارک کرنا ہے، کشمیری صحافیوں سمیت میڈیا صنعت سے وابستہ تمام صحافیوں اور کارکنوں کے حقوق کا تحفظ اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کیا،اس ضمن میں بدھ کی صبح وزیر اطلاعات سے صحافیوں کے نمائندہ وفد کی بھی ملاقات ہوئی – انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین ہے، صحافیوں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرکاری امور میں مداخلت پر درج ایف آئی آر مصالحت کے بعد واپس لینے کی ہدایات دیدی گئی ہیں۔ صحافیوں کا نمائندہ وفد پی ایف یوجے کے سابق صدر افضل بٹ، آصف علی بھٹی،زاہد عباسی،زاہد تبسم،خواجہ متین اورعامر محبوب پر مشتمل تھا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مستقبل میں ایسا نظام وضع کررہے ہیں، جو صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل میں ممدومعاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گورننس میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے- انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی بہبود اور ان کو پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں سہولتوں کی فراہمی وزارت اطلاعات کی اولین ترجیح ہے۔