انٹرنیٹ پر مقدس ہستیوں بارے ہر قسم کے نفرت انگیز، توہین آمیز یا مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی اشاعت یا ترویج کی سخت ممانعت ہے، وزارت مذہبی امور کا انتباہ

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) انٹرنیٹ پر نفرت انگیز اور توہین آمیز مواد کی روک تھام کے حوالے سے وزارت مذہبی امور نے متنبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر مقدس ہستیوںکے بارے میں ہر قسم کے نفرت انگیز، توہین آمیز یا مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی اشاعت یا ترویج کی سخت ممانعت ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام مسالک کے علما کرام بین …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) انٹرنیٹ پر نفرت انگیز اور توہین آمیز مواد کی روک تھام کے حوالے سے وزارت مذہبی امور نے متنبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر مقدس ہستیوںکے بارے میں ہر قسم کے نفرت انگیز، توہین آمیز یا مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی اشاعت یا ترویج کی سخت ممانعت ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام مسالک کے علما کرام بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ اکابر علمائے کرام نے ہمیشہ ایسے عناصر سے بے زاری اور لاتعلقی کاا ظہار کیا ہے جو مسلکی اختلافات اور تعصب کو ہوا دے کر ملک میں مذہبی منافرت کے ذریعے انتشار پھیلانے کے لئے ناپاک عزائم رکھتے ہیں۔ علمائے کرام اس بات پر بھی متفق ہیں کہ تمام انبیاءکرام، امہات المومنین، صحابہ کرام، اہل بیت اطہار، تابعین و تبع تابعین، اولیائے کرام اور تمام اکابرین امت کے ادب و احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور نے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے ای میل [email protected] اور فیس بک پیج www.facebook.com/mora.official پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔