کووڈ۔19 کی وبا کے باعث رواں سال فضائی ہوائی اڈوں کو مسافروں سے حاصل ہونے والے ریونیومیں 100 ارب ڈالر کی کمی کا اندازہ ہے، عالمی بینک

اسلام آباد ۔ 27اگست (اے پی پی) عالمی بینک نے کہاہے کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے سال 2020ءمیں فضائی مسافروں سے ہوائی اڈوں کو حاصل ریونیومیں 100 ارب ڈالر کی کمی کا اندازہ ہے۔ یہ بات عالمی بینک کی نائب صدرکارین ایم فینکلسٹن نے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وبا کی وجہ سے سال 2020ءائیرلائنز اورہوئی اڈوں کی صنعت کیلئے نقصان دہ ثابت ہواہے، اس سال وبا …

اسلام آباد ۔ 27اگست (اے پی پی) عالمی بینک نے کہاہے کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے سال 2020ءمیں فضائی مسافروں سے ہوائی اڈوں کو حاصل ریونیومیں 100 ارب ڈالر کی کمی کا اندازہ ہے۔ یہ بات عالمی بینک کی نائب صدرکارین ایم فینکلسٹن نے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وبا کی وجہ سے سال 2020ءائیرلائنز اورہوئی اڈوں کی صنعت کیلئے نقصان دہ ثابت ہواہے، اس سال وبا اورلاک ڈاون کی پابندیوں کی وجہ سے فضائی مسافروں کی تعدادمیں 4.6 ارب کی کمی کا اندازہ ہے، اس سے دنیابھرکے ائیرپورٹس اورفضائی خدمات سے وابستہ اداروں کو حاصل ریونیومیں 100 ارب ڈالرکی کمی کا خدشہ ہے۔ انہوں نے ائیرپورٹ کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) کے اعدادوشمارکا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ سال 2019ءمیں فضائی مسافروں کی تعداد 9 ارب سے تجاوزکرگئی تھی جو سالانہ بنیادوں پر3.4 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ائیرپورٹس کو ائیرلائنز اورمسافروں دونوں سے ریونیوحاصل ہوتا ہے اورکووڈ۔19 کی وجہ سے نہ صرف مسافروں بلکہ ائیرلائنزآپریشنز میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے اعدادوشمارکاحوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ دنیا بھرمیں ائیرپورٹس 33 کروڑ افراد کو روزگارفراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے جبکہ ائیرپورٹس کوحاصل ریونیو دنیا بھر کی جی ڈی پی کا 10 فیصد بنتا ہے۔