اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور سے ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈنیشن ایجنسی کے کنٹری ہیڈ گوخان امت نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین قائم بردارانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ترک حکومت خصوصی طور پر ترک …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈنیشن ایجنسی کے کنٹری ہیڈ گوخان امت سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور سے ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈنیشن ایجنسی کے کنٹری ہیڈ گوخان امت نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین قائم بردارانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ترک حکومت خصوصی طور پر ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر واضح مو¿قف اپنانے پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر واضح مو¿قف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مسلسل حمایت کو پاکستانی اور کشمیری عوام بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پرانے بردارانہ تعلقات ہیں جو وقت گرزنے کے ساتھ اور بھی مضبوط ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون بے مثال ہے اور ترک ٹی وی ڈرامے پاکستان میں شہریت کی نت نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ پاکستان خصوصی طورپر گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ترک سرمایہ کار گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے بے حد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال تقریباً 20 لاکھ مقامی سیاح گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں جس میں ہرسال کئی گنا اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سینکڑوں ایسے مقامات ہیں جہاں بہترین ہوٹلنگ اور تفریح کی سہولیات فراہم کرکے نہ صرف بیرونی سرمایہ کار فائدا اٹھا سکتے ہیں بلکہ پاکستان اور گلگت بلتستان کی عوام کی خوشحالی میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں اکنامک زون کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جارہا ہے جس سے اس علاقے میں صنعتی ترقی کی بھی نئی رائیں کھلیں گی۔ علی امین گنڈاپور نے ترک کوآپریشن اینڈ کوآڈنیشن ایجنسی گلگت بلتستان اور صوبہ خیبرپختوانخوا کے جنوبی پسماندہ علاقوں میں گلگت بلتستان میں زراعت، فشریز اورتعلیم و صحت کے شعبے میں بھی تعاون کرکے خطے کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس موقع پر ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈنیشن ایجنسی کے کنٹری ہیڈ گوخان امت نے کہاکہ ترک حکومت سوشل سیکٹر میںخصوصی طورپر صحت اور تعلیم کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے اورانہوں نے اس ضمن میں متعدداہم منصوبے مکمل کئے ہیں جن کا براہ راست فائدہ پاکستان کی عوام کو ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ پاکستانی عوام کی خوشحالی کے لئے سوشل سیکٹر میں تعاون کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترک سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی حوصلہ افزائی کررہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس شعبے میں دونوں ممالک کے تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔








