اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میڈیا صنعت کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالہ سے شفاف اور پائیدار پالیسی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ریجنل اخبارات اور صحافیوں کے مسائل کو مدنظر رکھا جائے گا، تمام فریقین سے مشاورت جاری ہے تاکہ پالیسی اتفاق رائے کی حامل ہو، ڈمی اخبارات کی نشاندہی میں …
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی مردان پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میڈیا صنعت کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالہ سے شفاف اور پائیدار پالیسی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ریجنل اخبارات اور صحافیوں کے مسائل کو مدنظر رکھا جائے گا، تمام فریقین سے مشاورت جاری ہے تاکہ پالیسی اتفاق رائے کی حامل ہو، ڈمی اخبارات کی نشاندہی میں میڈیا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ وزیر اطلاعات نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ سینیٹر ذیشان خانزادہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری کے مسائل کا حل حکومت، صحافتی نمائندہ تنظیموں اور پریس کلبز کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈمی اخبارات کی نشاندہی میں میڈیا کردار ادا کرے، عامل صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا صنعت کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالہ سے شفاف اور پائیدار پالیسی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ریجنل اخبارات اور صحافیوں کے مسائل کو مدنظر رکھا جائے گا، تمام فریقین سے مشاورت جاری ہے تاکہ پالیسی اتفاق رائے کی حامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ صحافی قلم اور کیمرے سے معاشرے کے مسائل اجاگر کرتے ہیں، میڈیا کی نشاندہی پر حکومت مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرتی ہے، بھرپورکوشش ہے کہ پریس کلبز سے مسلسل اور براہ راست رابطہ رہے۔ ملاقات میں مردان پریس کلب کے صدر لطف اﷲ خان، نائب صدر محمد یعقوب، جنرل سیکرٹری محمد بشیر عادل اور پریس کلب کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔









