بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیووس بیرن مری روانہ

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیووس بیرن ملکہ کوہسار مری کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق بین الپارلیمانی یونین کی صدر سیاحتی مقام مری کا مختصر دورہ کریں گی۔ بین الپارلیمانی یونین کی صدر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر مرزا …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیووس بیرن ملکہ کوہسار مری کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق بین الپارلیمانی یونین کی صدر سیاحتی مقام مری کا مختصر دورہ کریں گی۔ بین الپارلیمانی یونین کی صدر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور سینیٹر دلاور خان کے ہمراہ مری روانہ ہو گئے۔ بین الپارلیمانی یونین کی صدر لاہور اور گوادر کا دورہ کر چکی ہیں۔ پاکستان کی ثقافت اور مہمان نوازی سے متاثر ہوئی ہیں۔ بین الپارلیمانی یونین کی صدر نے پاکستان کی ثقافت اور مہمان نوازی پر خصوصی سفر نامہ لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔