گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی ملاقات، سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز بارے بات چیت

لاہور۔28 اگست (اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیںان کو ذاتی اور سیاسی نہیںبلکہ قومی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے۔ …

لاہور۔28 اگست (اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیںان کو ذاتی اور سیاسی نہیںبلکہ قومی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت متحد اور مستحکم ہے، ہمیں اپوزیشن سے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر کوئی خطر ہ نہیں بلکہ 2023ءتک تحر یک انصاف کی حکومت اورعمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ عمران خان کاکوئی سیاسی اور ذاتی ایجنڈہ نہیں وہ صرف اور صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کر نے کا نہیں اس لیے اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ایف اے ٹی ایف سمیت ملکی مفاد میں ہونیوالی تمام قانوی سازی میں حکومت کا نہ صرف ساتھ دے بلکہ اپنا جمہوری اور مثبت کردار ادا کر یں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمرانی حکومت کی اولین تر جیح ہے اور ملک میں شفاف احتساب کو ہر سطح پر یقینی بنانے کیلئے حکومت احتساب کے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے کچھ لوگوں کو کامیابی کیساتھ پاکستان کا بڑھنا ہضم نہیں ہورہا اور ایسے لوگ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی سازشیں کر رہے ہیں مگر ہم ایسے لوگوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کےلئے حکومت بھر پور کام کر رہی ہے جسکی وجہ سے آج پاکستان کاتجارتی خسارہ بھی ختم ہو رہاہے اور دُنیا بھر میں معاشی ادارے پاکستان کی معاشی میدان میں کامیابیوں کا اعتراف کر رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مشکل وقت ختم ہو رہا ہے اب ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سے اصولوں کی سیاست کر تے ہیں، ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار اداروں کی مضبوطی کیلئے عملی اقدامات ہو رہے ہیں اورہر آنیوالا دن پاکستان میں ترقی اور خوشحالی لیکر آرہا ہے۔