اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن نے جمعہ کو ملکہ کوہسار مری کا دورہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بین الپارلیمانی یونین کی صدر چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور سینیٹر دلاور خان بھی …
بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کا ملکہ کوہسار مری کا دورہ ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور سینیٹر دلاور خان بھی ان کے ہمراہ تھے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن نے جمعہ کو ملکہ کوہسار مری کا دورہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بین الپارلیمانی یونین کی صدر چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور سینیٹر دلاور خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بین الپارلیمانی یونین کی صدر لاہور اور گوادر کا دورہ کر چکی ہیں۔ پاکستان کی ثقافت اور مہمان نوازی سے متاثر ہوئی ہیں۔ بین الپارلیمانی یونین کی صدر نے پاکستان کی ثقافت اور مہمان نوازی پر خصوصی سفر نامہ لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور صدر بین الپارلیمانی یونین گیبریلا کیویس بیرن نے وزیراعظم پاکستان کی شجرکاری مہم کے حوالے سے مری گورنر ہاو¿س میں پودا لگایا۔ صدر آئی پی یو نے چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ مال روڈ پر چہل قدمی بھی کی اور سیاحوں میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر صدر آئی پی یو نے کہا کہ پاکستان قدرتی مناظر اور تفریحی مقامات سے مالا مال ہے۔ دنیا بھر کے سیاح پاکستان کے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ صدر بین الپارلیمانی یونین نے پاکستان کی ثقافت، کلچرل اور ہینڈی کرافٹ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام مہمان نواز اور محبت کرنے والی ہے۔








