پاکستان اسٹا ک ایکس چینج میں مندی کا رجحان، مندی کے باوجود سرمائے کے حجم میں7 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی۔28 اگست(اے پی پی) پاکستان اسٹا ک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا۔، مندی کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے کے حجم میں7ارب78کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور انڈیکس گزشتہ روز کی نسبت 184پوائنٹس بڑھ کر41165پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن بعد ازاں شیئرز کی فروخت بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون میں چلی …

کراچی۔28 اگست(اے پی پی) پاکستان اسٹا ک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا۔، مندی کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے کے حجم میں7ارب78کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور انڈیکس گزشتہ روز کی نسبت 184پوائنٹس بڑھ کر41165پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن بعد ازاں شیئرز کی فروخت بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی،ایک موقع پر مارکیٹ 41ہزار کی سطح سے گر کر40995پوائنٹس بھی چلی گئی تاہم مارکیٹ کے بند ہونے پر41000پوائنٹس کی حد برقرار رہی۔کاروبار میں مندی کے باوجود سرمائے کے حجم میں7ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوکاروبار میں معمولی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس کاروبار کے اختتام پر25.72 پوائنٹس کمی سے 41056 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 44.05 پوائنٹس کمی سے 17695.40،کے ایم آئی30 انڈیکس 266.06 پوائنٹس کے خسارے سے65322.37 پوائنٹس رہ گئے تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30.48 پوائنٹس اضافے سے28807.37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروںکی جانب سے آئل اینڈ گیس،فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ اور پاور سیکٹر میںحصص کی خرید و فروخت دیکھی گئی ۔ جمعہ کو مجموعی طور پر23کروڑ85 لاکھ67 ہزار769شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز جمعرات کو54کروڑ46 لاکھ62 ہزار200 حصص کے سودے ہوئے تھے اس طرح تقریباً58 فیصد شیئرز کاروبار میں کمی دیکھی گئی۔مجموعی طور پر368کمپنیوں میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں جن میں سے 155کی قیمتوں میں اضافہ،201کے بھاﺅ میں کمی اور12کے دام مستحکم رہے۔ مندی کے باوجود مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 7ارب78 کروڑ94 لاکھ67 ہزار709 روپے بڑھ کر76کھرب، 10ارب،31کروڑ، 75 لاکھ، 59 ہزار674 روپے تک پہنچ گیا ۔جن کمپنیوں میںنمایاں کاروباری سرگرمیاں رہیں ان میں ٹی آرجی پاکستان،پاک ریفائنری،حیسکول پیٹرول،بینک اسلامی،پاور سیمنٹ،سلک بینک ،یونٹی فوڈز ،جہانگیرصدیق کمپنی شامل ہیں۔قیمتوں میں اتارچڑھاﺅ کے اعتبار سے کولگیٹ پامیو کے حصص کی قیمت 223.14روپے اضافے سے 3198.39روپے اور فلپ مورس کے حصص کی قیمت 117.37روپے اضافے سے 1682.37روپے رہی جبکہ رفحان میعظ کے حصص کی قیمت 115روپے کمی سے 8250اور نیسلے پاکستا ن کے حصص کی قیمت 70روپے کمی سے 6000روپے رہی ۔

مزید خبریں