اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور درپیش ایشوز کے حل کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو کئی مسائل کا سامنا ہے اور وفاقی حکومت ان کے حل کے لئے عملی …
وزیر اعظم عمران خان کراچی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، درپیش ایشوز کے حل کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،حکومت کراچی کی صورتحال کی بہتری کے لئے ایک جامع سٹریٹجی تیار کر رہی ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا ، گورنر سندھ عمران اسماعیل
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور درپیش ایشوز کے حل کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو کئی مسائل کا سامنا ہے اور وفاقی حکومت ان کے حل کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی کی صورتحال کی بہتری کے لئے ایک جامع سٹریٹجی تیار کر رہی ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا ، وزیر اعظم خود صورتحال کی جائزہ لے رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کسی صورت کراچی کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، تجاوزات کے خاتمہ کے لئے آپریشن جلد شروع کیا جائے گا، نالوں کے قریب بستیاں کراچی کے شہریوں کے لئے مسئلہ ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کو نظر انداز کیا ،بد قسمتی سے کراچی کا ایشو سیاست کی نذر ہوا اور کسی نے بھی اس سے قبل ملک کے سب سے بڑے شہر کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں نہ کیں ۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاک فوج کے جوان ضروری سازو سامان کے ساتھ شہر کے 70 مقامات سے لوگوں کے انخلاءکے لئے کوششیں کر رہے ہیں، ایف ڈبلیو اوکی 14 ٹیمیں بھی بند نالوں کو کھولنے میں مصروف ہیں ۔









