اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 415 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 مریض کورونا وائرس سے جان کی …
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا 415 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ،23 ہزار 483 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے،مزید 8 مریض کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے،ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزارسے بڑھ گئی،نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 415 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 مریض کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے،جن میں سے سات کا انتقال ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 483 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 337، پنجاب میں 9 ہزار 939,خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 929، اسلام آباد میں 3 ہزار 626، بلوچستان میں 167،گلگت بلتستان میں 295،آزاد کشمیر میں 190 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 937 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹی لیٹرز پر 110 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 833 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 53 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 277، بلوچستان میں 12 ہزار 742، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 816، اسلام آباد میں 15 ہزار 578، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 923، پنجاب میں 96 ہزار 636 اور سندھ میں 1 لاکھ 29 ہزار 81 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 283 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 394 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 195 اموات جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 250 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض اس وبا کی وجہ سے ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا،کورونا وائرس سے اسلام آباد میں اب تک کل 175 ،بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اموات، آزاد جموں کشمیر میں 61 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 25 لاکھ 59 ہزار 261 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 83 مریض زیر علاج ہیں۔








