اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یمن کے حوالے سے مذاکرات میں پیش رفت کا اعلان

اقوام متحدہ ۔ 29 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ تنازعات میںگھرے ممالک کو کورونا وبا کے مرض کی روک تھام کی طرف توجہ دینی چاہئے اور اس میدان میں اپنی کوششیںکرنی چاہئیں۔العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تنازعات میں مبتلا تمام ممالک سے میری اپیل یہ ہے کہ ہم یہ سمجھیں کہ ہمارا ایک ہی دشمن …

اقوام متحدہ ۔ 29 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ تنازعات میںگھرے ممالک کو کورونا وبا کے مرض کی روک تھام کی طرف توجہ دینی چاہئے اور اس میدان میں اپنی کوششیںکرنی چاہئیں۔العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تنازعات میں مبتلا تمام ممالک سے میری اپیل یہ ہے کہ ہم یہ سمجھیں کہ ہمارا ایک ہی دشمن اور وہ کورونا وائرس ہے،ہمیں دوسرے تمام تنازعات کو روکنا اور اس سے لڑنے کی کوششوں پر توجہ دینی ہے۔سیکرٹری جنرل نے تصدیق کی کہ انہوں نے یمن کے بارے میں ریاض معاہدے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے بارے میں جاری مذاکرات جاری ہیں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، انہیں امید ہے کہ فریقین مل کر مذاکرات کریں گے اور یمن کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کریں گے۔انہوں نے لیبیا میں جاری محاذ آرائی روکنے، بیرونی مداخلت بند کرنے اور متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کے بعد تعمیری اور با مقصد بات چیت کی فوری ضرورت پر زور دیا۔