اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بہترین بیانیہ تشکیل دیا اور مشکل ترین حالات میں اس بیانیے کی ترویج کی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب عاصم سلیم باجوہ سی پیک منصوبے کی …
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بہترین بیانیہ تشکیل دیا، ڈاکٹر شہباز گل
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بہترین بیانیہ تشکیل دیا اور مشکل ترین حالات میں اس بیانیے کی ترویج کی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب عاصم سلیم باجوہ سی پیک منصوبے کی تکمیل میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔کچھ ملک دشمن ان کے خلاف پروپیگنڈاکرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ان کے پروپیگنڈا سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور وہ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔









