پشاور۔29اگست(اے پی پی ) پشاورمیں عزاداروں کے ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ملک بھر کی طرح ضلع پشاور میں بھی نویں محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںایس ایس پی آپریشنز منصور امان کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرناکہ بندیوں کے دوران سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ماتمی جلوسوں کی سی …
ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات
پشاور۔29اگست(اے پی پی ) پشاورمیں عزاداروں کے ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ملک بھر کی طرح ضلع پشاور میں بھی نویں محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںایس ایس پی آپریشنز منصور امان کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرناکہ بندیوں کے دوران سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے شہر میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی فضاءقائم ہے انہوں نے کہاکہ ماتمی جلوسوں کی روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے سویپنگ کی جارہی ہے امام بارگاہوں کے داخلے کیلئے واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں سخت چیکنگ کے بعد عزاداروں کو ماتمی جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے ایس ایس پی آپریشنز نے دورے کے دوران پولیس جوانوں کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔









