اسلام آباد۔ 29 اگست (اے پی پی)پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے فرضی جھڑپوں میں ماورائے عدالت قتل اور مذہبی مجالس اور جلسوں پر پابندی کی شدیدمذمت کی ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے شوپیاں میں مزید چار کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل …
پاکستان کی بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل اور مذہبی مجالس و جلسوں پر پابندی کی مذمت
اسلام آباد۔ 29 اگست (اے پی پی)پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے فرضی جھڑپوں میں ماورائے عدالت قتل اور مذہبی مجالس اور جلسوں پر پابندی کی شدیدمذمت کی ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے شوپیاں میں مزید چار کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مذہبی جلوسوں اور مجالس پر پابندیاں بھی قابلِ مذمت ہیں۔زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ بھارت کے کشمیر کے لوگوں کو قتل ، تشدد ، جبری گمشدگیوں ، گرفتاریوں اور نظر بندیوں کے ذریعے محکوم رکھنے کے غیر انسانی ہتھکنڈے ماضی میں بھی ناکام رہے ہیں اور مستقبل میں بھی کامیاب نہیں ہونگے۔









