اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کراچی میں جمعرات کو موسلا دھار بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلسل دو دن گزرنے کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی عدم بحالی پر انہیں تشویش ہے ، نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر نے ان خیا لات کا اظہار ہفتہ …
سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کا کراچی میں جمعرات کو موسلا دھار بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی)سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کراچی میں جمعرات کو موسلا دھار بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلسل دو دن گزرنے کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی عدم بحالی پر انہیں تشویش ہے ، نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر نے ان خیا لات کا اظہار ہفتہ کو کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا۔ انہوںنے فوری طور پر بجلی بحال کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا بجلی بند رہنے سے شہر کے کئی علاقوں میںلوگوں کو شدید پریشانی ہے ، کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث لوگوں کی جانوںکے تحفظ کے لئے بجلی بند کی گئی ہے اور صورتحال میں بہتری پر بجلی بحال کر دی جائے گی۔









